سائنسی طرز فکر

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - معروضی انداز فکر، منطقی استدلال پر مبنی چھان بین کا انداز۔ "موجود مواد کو بلا نقد قبول کرنے کے بجائے اسے پرکھنے کا میلان ادبیات کی اصطلاح میں سائنسی طرز فکر کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سائنسی' کے ساتھ عربی میں مرکب 'طرز فکر' (طرز + فکر) لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر